مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شوکت خانم کے ڈونرز کو تحریک انصاف کے ڈونر ظاہر کرنےکا انکشاف ہوا ہے جو کہ خوفناک بات ہے عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے جرم کا ارتکاب کیا مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت اور لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے ، 8 والیمز اس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ ان میں خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈز میں تبدیل کرنے کے ثبوت ہیں ۔ عمران صاحب کی منی لانڈرنگ ، غیر قانونی سرمایہ کی تفصیل اور کرپشن کو خفیہ رکھا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے حکم ہیں کہ سٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے