سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال کی گئی ، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال کی گئی ، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پر امن مظاہرے پر حملہ کیا گیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن کارکنوں اور خواتین پر لاٹھیاں برسانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، شہر کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے لسانیت پر الزام تراشی سے باز رہنے کی بھی تلقین کی گئی ۔