اہور (پ۔ز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے افسران کے ہمراہ ڈی ایس آفس کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں ملازمین اور عوام کے مسائل سنے۔

ہر کام میرٹ اور انصاف کے مطابق ہو گا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور میاں طارق لطیف

لاہور (پ۔ز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے افسران کے ہمراہ ڈی ایس آفس کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں ملازمین اور عوام کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری کا انعقاد وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ، گھروں کی مرمت، گھروں کی الائٹمنٹ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات و پینشن، گینگ مینوں کو دوران ڈیوٹی مسائل کےعلاوہ گھروں کی سیوریج جیسے مسائل بھی سنے گئے۔ کھلی کچہری میں مجموعی طور پر 40 شکایات سنی گئیں جن کےفوری ازالے کیلئے افسران کو موقع پر ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ ریلوے کی ایک انچ زمین پر بھی غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر کام میرٹ اور انصاف کے مطابق ہو گا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید واضع کیا کہ حقدار کو حق ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ہر درخواست کے ازالے کیلئے افسران کو ٹائم فریم دیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر شکایات و مسائل کو ان شاءاللہ حل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسراں کو ہدایت کی کہ ملازمین سے ڈیوٹیاں لیں اور غفلت برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری سائلین اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کا بہترین فورم ہے۔