دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی ہم آواز بن رہی ہے۔ گور نر پنجاب

دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی ہم آواز بن رہی ہے۔ گور نر پنجاب

گورنز پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی ہم آواز بن رہی ہے،دنیا کو سمجھ لینا چاہیے امن کاراستہ بھی اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے.
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں‌کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے،جیسے دنیا دہشت گردی کیخلاف متحد ہے ایسے اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایک ہونا ہوگا،کوئی شک نہیں اسلاموفوبیا‘دہشت گردی اور انتہا پسندی میں صرف نام کا ہی فرق ہے.
چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں پائیدار امن کے لیے مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کااحترام کر نا ہوگا،کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت عمران خان کے موقف کی جیت ہے،مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھی انتہا پسند ہی ہیں،