کراچی چیمبر آف کامرس کی صنعتوں کو تباہی سے بچانے کی اپیل

کراچی: چیمبر آف کامرس نے وزیر اعظم عمران خان سے صنعتوں کوتباہی سے بچانے کی اپیل کر دی ، چیمبر اور ٹاؤن ایسوسی ایشنز نے درخواست کی کہ عمران خان وزیرتوانائی حماد اظہر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو صنعت مخالف اقدامات سے روکیں، ایس ایس جی سی کے صنعت مخالف اقدامات سے پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کا خدشہ ہے کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں یہ بات نہیں ہوئی کہ ایس ایس جی سی سکشن پمپ بند کرنے کے نام پر یہ حلف نامہ لے گی، یہ بات بھی نہیں ہوئی کہ منظور شدہ لوڈ سے زیادہ گیس استعمال کرنے پر آرایل این جی کی مد میں اس لوڈ کی ادائیگی کرنا ہوگی، نئی مشینوں میں پریشر کو متوازن رکھنے کا سسٹم موجود ہوتا ہےسابق وزیر عمر ایوب اورسابق مشیر ندیم بابر کے ساتھ اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اگر سکیورٹی ڈپازٹ لیاہے تو اان کا لوڈ منظور ہو گیا، فیکٹری کو بند کرکے پیسے دیں اور حلف نامہ بھی دیں، یہ کہاں کا انصاف ہے کراچی کی صنعتوں کے ساتھ یہ نارواسلوک کیوں کیا جارہاہے؟