سندھ میں اومیکرون کیسز کی تعداد 699 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اومیکرون کیسز کی تعداد 699 ہوگئی ہے مراد علی شاہ نے صوبے میں اومیکرون صورتحال سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اومیکرون کے مزید 48 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 کیسز سامنے آئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ 41 اومیکرون کیسز شہر کراچی سے ظاہر ہوئے ہیں، اب تک اومیکرون کے سندھ بھر میں 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 30 افراد جاں بحق کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 797 ہے این سی او سی کے مطابق ملک میں 14 لاکھ 59 ہزار 773 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 13 لاکھ 39 ہزار 498 صحت یاب ہو چکے اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ چھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی