سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن و دیگر کیخلاف ایف آئی اے کو غیر قانونی اقدام سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن و دیگر کیخلاف ایف آئی اے کو غیر قانونی اقدام سے روک دیا۔ جسٹس محمد اقبال کہوڑو نے ریمارکس دیے کہ سرکاری افسر ہیں کہیں نہیں بھاگ رہے ان کے خلاف غیر قانونی اقدام نہ کیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کی ایف آئی اے اور دیگر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ آصف میمن کے خلاف کتنی انکوائریاں جاری ہیں؟ ، اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایاکہ آصف میمن کے خلاف تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جو ادارے تحقیقات کررہے ہیں انہیں کچھ تو معلوم ہوگا؟ ، حکام اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کے خلاف متعدد انکوائریز زیر التواہیں، جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔