کراچی: پولیس کی کارروائی سے 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے مومن آباد سے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری مومن آباد الفتح کالونی اور ضیاء کالونی سے عمل میں لائی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 64/2022 اور 65/2022 درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے کہا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان میں محمد سلطان ولد محمد ابراہیم اور عظمت خان ولد عبد الواحد شامل ہیں۔