سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے

سندھ پولیس کی جانب سے انٹرویو پاس کرنے کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے
غلام نبی میمن ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔عمران یعقوب منہاس کا تبادلہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ پرکردیا گیا جبکہ جاوید عالم اوڈھو کا تبادلہ اے آئی جی اسپیشل برانچ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں امن کے لئے نئی ٹیم کی تیاری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ وسطی،شرقی،غربی اور جنوبی کے ایس ایس پیز کے بھی تبادلوں کے امکان ہیں جبکہ شہر میں پرانے اور پروفیشنل ایس ایس پیز کی تعیناتی کا ستارہ روشن ہے۔