بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد انتقال کر گئے۔اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

روینہ ٹنڈن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلیں گے، میں ہمیشہ آپ ہی رہوں گی، میں کبھی آپ کو جانے نہیں دوں گی۔اداکارہ نے جذباتی انداز میں لکھا کہ پاپا! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘روینہ ٹنڈن کی پوسٹ پر جوہی چاولہ سمیت دیگر بھارتی فنکار اظہارِ تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ روی ٹنڈن ’کھیل کھیل میں‘، ’انہونی‘، ’نذرانہ‘، ’مجبور‘، ’خود دار‘ اور ’زندگی‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔