انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام 21سے23فروری تک پہلا سپورٹس گالہ کا انعقاد

انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام 21سے23فروری تک پہلا سپورٹس گالہ کا انعقاد سابق سفارتکار پروفیسر تاسیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر قائعد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، محمد فیصل جنجوعہ،چانسلر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان مہمان خصوصی تھے کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیت مختلف کھیلوں میں طلبا و طالبات کی بھرپور شر کت انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پہلے سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اساتذہ،طلبا و طالبات اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس گالہ21فروری بروز پیر (آج) سے 23فروری بروز بدھ تک ٹھوکر نیاز بیگ مین رائیونڈ روڈ بھوبھتیاں چوک پر واقع انسٹی ٹیوٹ میں جاری رہے گا۔ سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب اج بروز سوموار کی صبح 10بجے سے شروع ہوا ،انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس گالہ میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال بیڈ منٹن،چیس، ٹیبل ٹینس سمیت 14 مختلف کھیل پیش کیے گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سپورٹس گالہ میں طلبا و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ادارے کے زیر اہتمام غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ہوئے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔