مائیکرو ٹیچنگ کے ذریعے پروگراموں کے معیار میں اضافہ، یو ای ٹی میں تربیتی ورکشاپ

مائیکرو ٹیچنگ کے ذریعے پروگراموں کے معیار میں اضافہ، یو ای ٹی میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،ورکشاپ کا اہتمام یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے کیا گیا وائس چانسلر کا کوالٹی انہانمسنٹ سیل کو خراج تحسین ، کاوشیں جاری رکھنے کا مشورہ دیا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے 21 فروری 2022 کو “مائیکرو ٹیچنگ کے ذریعے پروگراموں کے معیار میں اضافہ” کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر مہوش ریاض، یو ای ٹی لاہور نے “مائیکرو ٹیچنگ کے ذریعے پروگراموں کے معیار کو بڑھانا” پر فکر انگیز پریزنٹیشن دی۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکاء کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ آخر میں معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کے ساتھ شرکاء کا گروپ فوٹو لیا گیا۔ یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔