خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے، اور ملزم کی 3 سال پہلے خاتون سے دوستی ہوئی جس کے بعد وہ خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے لگا۔
خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں‌کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا.