ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں

ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں

ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ ملک بھر سے ڈیرہ شہر کے مہمان عالمی شہرت یافتہ جیپ ریسر کی شرکت ” تمام ریسر جیت کے لئے پرعزم ” قسمت دے گی کس کا ساتھ۔۔۔۔ ؟ فیصلے کی گھڑی آ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سے شروع ہونے والی ملکی لیول کا بڑا شو ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج جیپ ریس سجنے کو تیارہے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات و ریس ٹریک مکمل ہو گیا۔ ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کے حوالے سے آج 3 مارچ کو 9 بجے سے 4 بجے عصرتک رجسٹریشن ، ٹیگنگ اور انسپیکشن ہو گا۔ 4 مارچ کوالیفائنگ راونڈ بمقام ریس ٹریک سی پیک یارک انٹر چینج پر انعقاد ہوگا جسمیں کامیاب ہونے والے رائڈرز شرکت کر سکیں گے ۔ 5مارچ لوکل کیٹگری / بائک ریس ہوگی جبکہ 5 مارچ کو ہی 2022 فیملی فیسٹیول فوڈ وے اینڈ سپر مارکیٹ ڈیرہ میں منعقد ہو گا۔6 مارچ کو فیمیل اینڈ سٹاک کیٹگری ریس کا میدان سجے گا ۔6 مارچ کو ایونٹ کی سب سے بری ریس ہوگی جس میں ملک کے مایہ ناز نام، نادر مگسی، ٹشنا پٹیل، ماہام شیرازی،سپر سلمی خان مروت اور ٹیم سلطان سمیت کئی دیگر آف روڈ چیمپیئنز اپنے فن کا مظاہرہ ریس ٹریک پر دکھائیں گے۔ 6 مارچ کو ہی شام 6 بجے بمقام رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائیگا اور اختتامی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوگا۔جبکہ ڈیرہ جات ثقافتی کھیلوں کا میدان(میلہ اسپاں و مویشیاں) 19 تا 23 مارچ کو سجے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان گنڈہ پوراور اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر لغاری،آر ایس او رضی اللہ بھٹنی نے سیکنڈ آف روڈ چیلنج کے رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپیکشن کے لئے منعقد کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سیکرٹری یحیی اخوانزاندہ، بابر خان فرنٹیئر کلب بھی ہمراہ تھے