اگلے 60 سے 90 دنوں میں ہم اساتذہ کا پرموشن آن لائن کر دیں گے، مراد راس

اگلے 60 سے 90 دنوں میں ہم اساتذہ کا پرموشن آن لائن کر دیں گے، مراد راس

پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ اگلے 60 سے 90 دنوں میں ہم اساتذہ کا پرموشن آن لائن کر دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی محکمے کا اپنا ڈیٹا سینٹر بنا ہے، اندر کے لوگ بھی نہیں چاہتے کہ ایسا ڈیٹا سینٹر تعلیم کے شعبے کے لیے بنے۔
مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تمام بارہ ڈیپارٹمنٹس کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا ہو گا، تمام ڈیٹا کو دیکھ کر فیصلے کیے جائیں گے، یہاں سے جو فیصلہ نکلے گا وہ تمام ریسرچ کے بعد نکلے گا، اس کے لیے مجھے کیا جنگ لڑنا پڑی یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا جب ٹرانسپیرنسی آتی ہے تو کرپشن کرنے والوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہم نے محکمے کا تمام کام پیپر لیس کرنا ہے، پاکستان میں آج تک کسی کی اے سی آر آن لائن نہیں آئی تھی۔