انٹرٹینمنٹ کو اتنا زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، فرحان سعید

انٹرٹینمنٹ کو اتنا زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، فرحان سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہےکہ ٹی وی پر وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں ہوتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں‌ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کو اتنا زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، ہم لوگوں کو وہی سب کچھ دکھا تےہیں جو معاشرے میں ہوتا ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا دِکھا رہے ہیں اور کیا سکھا رہے ہیں، اس طرح کے پراجیکٹس کو روکنے اور ان پر پابندی لگا کر صرف آپ اپنی آنکھیں بند کرسکتے ہیں۔