اسکولوں کے اوقات میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ

رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں بوائز اسکول صبح آٹھ بجے لگیں گے گا اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی جبکہ گرلز اسکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔اس سے قبل بوائز اسکولوں میں پونے تین اور گرلز سکولوں میں ڈھائی بجے چھٹی ہوتی ہے، اسکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیز سے انکی رائے مانگ لی۔یاد رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں۔ دوسری جانب مساجد نے شام دیر تک اور آدھی رات کے بعد کی نمازوں میں توسیع کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق 2 اپریل 2022 رمضان کا پہلا دن ہوگا تاہم اصل تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے کیا جائے گا جس پر اسلامی کیلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے، اس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔