تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالان تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ تعلیمی سال کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ پہلی سے دہم (دسویں) جماعت کے بچوں کے سالانہ امتحانات مئی کے مہینے میں مرحلہ وار ہوں گے۔
جبکہ یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔
جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی اسکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہی کیا جائے گا۔