وزارت خزانہ نے اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

وزارت خزانہ نے اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ عارضی طور پر مہنگائی کی شرح دہرےہندسےمیں ہی رہےگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالیہ جغرافیائی کشیدگی بالخصوص یوکرین بحران معیشت کیلئےخطرہ ہے جبکہ موجودہ سیاسی کشیدگی معیشت کیلئےدوسرابڑاخطرہ ہے، بیرونی اوراندرونی صورتحال معیشت کےآؤٹ لک کوخراب کرسکتی ہے، مہنگائی اوربیرونی خطرات سےمعاشی عدم استحکام بڑھ رہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ معاشی خطرات سے نمٹنے اور ریلیف دینےکیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں ، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سے سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی ختم کر دی ہے ، ریلیف کے اقدامات سے ملکی معیشت پر مزید دباؤ بڑھے گا۔