کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، وسیم اکرم کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، وسیم اکرم کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ملکی کی موجودہ سیاسی صورت حال پر کہا ہے کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔وسیم اکرم کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے شدید حامی تصور کئے جاتے ہیں۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی وسیم اکرم سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کے حامیوں کی ہمت بندھاتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں لیکن اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لئے جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں.

وہ کسی عہدے، طاقت و اختیار یا نام کے لیے نہیں بلکہ یہ سب تو ان کی قسمت میں ہے۔وسیم اکرم نےکہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونی ہے۔