کراچی میٹرک بورڈ نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

کراچی میٹرک بورڈ نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

کراچی میٹرک بورڈ نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کا 17 مئی کو پہلا پرچہ ہوگا، نقل کلچر کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ 40 فیصد ایم سی کیوز،40 فیصد مختصر جبکہ 20 فیصد طویل سوال جواب پر پرچہ مشتمل ہوگا۔