گرمی کے موسم میں گھومنے کی یہ بہترین جگہ کہاں واقع ہے؟ گرمی کے موسم میں گھومنے کی یہ بہترین جگہ کہاں واقع ہے؟

گرمی کے موسم میں گھومنے کی یہ بہترین جگہ کہاں واقع ہے؟

بلوچستان کے شہر خضدار میں ایک ایسا مقام موجود ہے جہاں کا صاف پانی اور خوبصورت پہاڑ آنے والوں کو اپنی خوبصورتی کا دیوانہ بنا دیتے ہیں، دراصل پہاڑوں کے گرد یہ مقام گہرائی میں موجود ہے۔اس کے علاوہ چھڑو ماچی وہ مقام ہے جہاں دن ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور پھر خوفناک منظر میں محسوس کی جانے والی خاموشی سیاحوں کو پُر سکون لمحات فراہم کرتی ہے۔اگر آپ بھی ادھر جانا چاہتے ہیں تو ایجنسی کے ذریعے تقریباً 7 سے 8 ہزار روپے فی شخص میں آپ ایک بہترین مقام پر تفریح کرسکتے ہیں جبکہ ان پیسوں میں آپ کو کھانا پینا، سفری سہولیات، سیکورٹی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں

اگر آپ دوستوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو بائیکوں پر بھی اس مقام پر تک پہنچ سکتے ہیں لیکن موٹر سائیکل پر جانے والوں کو خود ہی تمام انتظامات کرنے پڑتے ہیں