وہ 5 کام جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے

وہ 5 کام جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے

برطانیہ کا شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ بیشک دنیا کی سب سے طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں لیکن 5 کام ایسے ہیں جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ملکہ برطانیہ کو گاڑی ڈرائیو کرنے کے لیے لائسنز کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی دوسرے ملک جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس نجی کیش مشین موجود رہتی ہے اور نہ ہی ملکہ پر کوئی کیس کیا جاسکتا ہےلیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملکہ کا جو دل چاہئے وہ کرلیں۔ملکہ الزبتھ پبلک میں اپنے شوہر پرنس فلپ کے ساتھ یا ان سے پیچھے نہیں چل سکتیں بلکہ انہیں اپنے شوہر سے 2 قدم آگے ہی چلنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ یا شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد جب شہر سے باہر جاتا ہے تو ان کو اپنے ساتھ لے کر جانے والے کپڑوں کی کلیکشن میں بھی کئی اصول و قواعد اپنانے پڑتے ہیں۔ملکہ اپنے ساتھ کالے کپڑے ضرور رکھتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سفر کے دوران انہیں کسی کے جنازے میں شرکت کرنی پڑ جائے تو کالا لباس پہننا ضروری ہوتا ہے۔عام لوگ تو کھانے پر ایک دوسرے سے گب شپ کرلیتے ہیں لیکن ملکہ کو کھانے کے دوران دوسروں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہےشاہی خواتین کراس ٹانگ کر کے نہیں بیٹھ سکتیں بلکہ انہیں ایک خاص انداز میں بیٹھنا ہوتا ہے جس میں گھٹنوں کو ایک دوسرے سے ملا کر ٹانگوں کو بالکل سیدھا رکھنا ہوتا ہے۔اگر ملکہ الزبتھ دعوت رکھتیں ہیں تو اس میں آنے والے مہمان 13 سے کم یا اس سے زیادہ ہی ہوں گے لیکن پورے 13 مہمان کبھی نہیں بلائے جاتے۔