اچھی عادتیں جو آپ کو بڑی تکلیفوں سے بچا سکتی ہیں؟

اچھی عادتیں جو آپ کو بڑی تکلیفوں سے بچا سکتی ہیں؟

اکثر ہم اپنی زندگی میں ایسی عادتیں اپنا لیتے ہیں جن میں ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔زبان کی صفائی آپ کو سانس کی بدبو کے مسئلے سے چھٹکارہ دلاسکتی ہے، اس کے لئے آپ پلاسٹک سے بنے ہوئے چھوٹے ٹول کے ساتھ زبان کو کھرچ سکتے ہیں۔یہ عمل نہ صرف سانس کی بدبو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے ذائقے کے احساس کو بہتر اور آپ کی زبان کو خوبصورت بناتا ہے۔دانتوں کو صاف اور چمکدار بنانے کے لئے آپ ماؤتھ واش کے بجائے تیل کا استعمال کریں جو زیادہ فائدے مند ہے۔آپ ناریل، سورج مکھی یا تل کا تیل ایک یا دو چمچ چند منٹ تک اپنے منہ میں رکھیں اور اس دوران آپ چاہیں تو کوئی کام بھی کرسکتے ہیں،اس کے بعد تیل کو تھوک دیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ چھوٹی چیزوں کو چلانے کے لیے نہیں بنائے گئے اسی لئے زیادہ دیر تک فون پکڑنے اور انگوٹھے کو ایک چھوٹے سے بٹن پر لگاتار رکھنے کا عمل ہمارے جوڑوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ہاتھوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔آپ فون کو پکڑتے وقت انگوٹھے کو اپنی ہتھیلی سے دور کرنے کی کوشش کریں یا پیچھے کپڑا یا تولیہ رکھیں۔تحقیق کے مطابق کسی تقریب میں تصاویر لینا آپ کی یادداشت کو کمزور کردیتی ہے،مجموعی طور پر اشیاء کی تصاویر لینے سے آپ ان چیزوں، تفصیلات اور مقام کو بھول سکتے ہیں بجائے اس کے کہ تصاویر لیے بغیر ان کا مشاہدہ کریں