نیند کے دوران جسم میں آنے والی ان حیرت انگیز تبدیلیوں سے واقف ہیں؟

نیند کے دوران جسم میں آنے والی ان حیرت انگیز تبدیلیوں سے واقف ہیں؟

صحت مند زندگی کے لئے جہاں متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی ضروری ہے وہی گہری اور پرسکون نیند بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہےنیند کے دوران جسم دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت جیسے اہم کام سر انجام دیتا ہےاگر نیند کا دورانیہ کم یا اس کا معیار بہتر نہیں ہوگا تو جسم کے افعال بری طرح متاثر ہونگے اور اس کا منفی اثر آپ کی مجموعی صحت پر پڑے گا۔ جسم میں نیند کے دوران چند ایسی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں جنہیں جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے لیکن یہ سب بہت نارمل انداز میں ہرروزہوتا ہے،رات کی نیند کے دوران مرطوب ہوا میں سانس لینے اور پسینہ آنے کی بنا پر جسم کچھ کیلیوریز استعمال کرتا ہے اس طرح وزن کم ہوتا ہے نیند کے دوران جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے جبکہ آپ دن بھر متحرک رہتے ہیں اور زیادہ کیلیوریز استعمال کر رہے ہوتے ہیں بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے اس عارضی کمی کے لئے کم از کم 7 گھنٹے کی نیند لینا بے حد ضروری ہے، اس طرح امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نیند کی کمی کے عارضے می مبتلا ہیں تو اس کا علاج کروائیں کیونکہ اس طرح بلڈ پریشر مزید بڑھ سکتا ہے۔ گہری نیند میں جسم کچھ وقت کے لئے مفلوج ہوجاتا ہے جبکہ دماغ زیادہ فعال ہوجاتا ہے یہ آر ای ایم میں جانے سے ہوتا ہے یہ نیند کی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں جسم کا نظام غیرمتحرک ہوجاتا ہے