بلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

بلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا گیا تو اس نے کہیں منفی پانچ اور کہیں مثبت پانچ ریڈنگ اوپر یا نیچے ظاہر کی۔ جب آپ کو بلڈ پریشر ناپنا ہو تو گھڑی کا ایک بٹن دبائیں جس سے دباؤ کے تحت ربڑ کا ایک حصہ نیچے سے ابھرتا ہے اور کلائی پر دباؤ ڈال کر بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے۔ دن میں کسی بھی وقت بلڈ پریشر معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یہ نیند کے دورانئے اور معیار پر بھی نظر رکھتی ہے۔ دنیا میں طبی معیار کے تحت بلڈ پریشر بتانے والی پہلی گھڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اگرچہ اس کی ایف ڈی اے منظوری کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ عین ایف ڈی اے معیارات کے تحت کام کرتی ہے۔ گھڑی کسی بھی وقت بلڈپریشر بتاکر آپ کے ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایجاد سات روز تک کام کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ واک، ورزش اور نیند کے معمولات کو بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد افراد اسے خرید کر استعمال کرچکے ہیں۔ 95 فیصد افراد اس کی کارکردگی سے مطمییئن بھی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اب اس کا نیا ماڈل بنایا گیا ہے جو پیداواری مراحل میں ہے۔