موسم گرما کا اہم پھل جامن اور اس کے فوائد

موسم گرما کا اہم پھل جامن اور اس کے فوائد

موسم گرما میں ایک اہم پھل جامن بھی ہے جس کے انسانی صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد ہیں،جامن کے ساتھ ساتھ اس پھل کی گھٹلیاں اورپتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ہم سب عام طور پرجامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دیتے ہیں جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔آپ جامن کی گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں ۔جامن گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پیئیں۔جامن شوگر کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے، جامن ذیابیطس کی علامات جیسے پیاس کی شدت اور بار بار پیشاب کی حاجت کو کم کرتا ہے۔جامن کی گھٹلیاں سکھاکر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تین ماشہ سادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔جامن میں موجود وٹامن اے، سی اور آئرن، خون میں ہوموگلوبن یعنی سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے۔جامن کھانے سے آکسیجن بھی بڑھتی ہےپیشاب کی زیادتی کو کم کرتاہے مثانہ کی کمزوری دور کرتاہے۔جامن میں موجود اینٹی بیکٹیریل خواص دانتوں اور مسوڑوں کے انفیکشن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کمر اور پیروں کے دردسے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بناکر کھائیں ۔ملیریا مچھر کے کاٹنے کے بعد جسم میں داخل ہونے والے وائرس یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے جامن ملیریا کی علامات بھی کم کرتا ہے۔اگر آنکھوں سے پانی نکلتاہو یا موتیا آرہا ہو تو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں ۔