اگر آپ گھر سے باہر جائیں اور اس دوران آپ کو شیر نظر آجائے تو آپ کے بھی اوسان خطا ہو جائیں گے۔گزشتہ ہفتے کے آخر میں محمکہ جنگلی حیات کے افسران کو ماؤنٹ کینیا نیشنل پارک سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر شیر کو دیکھنے کے بعد خطرے کا الارم بجا کر بلایا گیا۔انہیں ہنگامی اطلاع دی گئی کہ خطرناک شیر جھاڑی میں چھپا ہوا ہے اور کسی بھی وقت انسانوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔
In an interesting turn of events, we received numerous reports from locals at Kiangua location, Meru County of a lion hiding in a hedge
KWS Meru team swiftly rushed to scene in a bid to mitigate a possible Human Wildlife Conflict case. pic.twitter.com/K0up1GH6d6
— Kenya Wildlife Service (@kwskenya) May 5, 2022
کنیانہ گاؤں میں شیر کو قابو کرنے کے لیے آنے والے 3 اہلکاروں نے دیکھا کہ جس شیر کا ذکر کیا گیا ہے وہ شیر تھا ہی نہیں بلکہ ایک کیری بیگ ہے جس پر شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی۔بیگ پکڑے شخص نے اپنی تصویر کو نمایاں کیا اور تھیلے کو جھاڑی میں اس طرح رکھا کہ وہ اصلی شیر کی طرح نظر آرہا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تھیلا گھر کے مالک نے ایک جھاڑی میں رکھا تھا جس میں ایواکاڈو کے درختوں کے کچھ پودے رکھے گئے تھے جن کی وہ حفاظت اور انہیں سوکھنے سے بچانا چاہتا تھا۔