"ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی" اما م الحق نے اپنی شادی سے پہلے بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی

“ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی” اما م الحق نے اپنی شادی سے پہلے بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی اور کہا کہ شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں شادی کروں گا۔ہوسکتا ہے ایک سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کا گرویدہ ہوں۔بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمار سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے۔ بھارتی سابق کپتان سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔حریف باؤلرز سے تو میچ پڑتا ہی ہے، اس سے ہٹ کر شاداب اور حارث رؤف کے خلاف بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، جب مواقع ملتے اور اعتماد دیا جاتا ہے تو پرفارمنس میں نکھار آتا ہے، کوشش کرتا ہوں جو میچ گزر گیا، اسے بھول کر اگلے میچز پر فوکس کروں۔