لوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو کیوں کہتے ہیں؟ وجہ جانیے

لوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو کیوں کہتے ہیں؟ وجہ جانیے

اکثر لوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو ہی کہتے ہیں جس کی پیچھے کی وجہ ہم آپ کو بتائیں گے۔ویسے تو ہیلو انگلش زبان کا روایتی خیرمقدمی یا گریٹنگ لفظ ہے۔آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق ہیلو کو پہلی بار کسی شائع شدہ تحریر میں 1827 میں استعمال کیا گیا تھا اور اس وقت یہ تسلیماتی معنوں میں استعمال نہیں ہوتا تھا بلکہ لوگ اسے توجہ مرکوز کرنے یا اپنی حیرت کے اظہار کے لیے استعمال کرتے تھے۔تھامس ایڈیسین نے ٹیلیفون کال کے جواب میں ہیلو کہنے کی حوصلہ افزائی کی تھی جو لوگوں پر زور دیتے تھے کہ فون پر بات کا آغاز ہیلو سے کیا جائے اور اس زمانے میں ان کے حریف اور ٹیلیفون کو ایجاد کرنے والے الیگزینڈر گراہم بیل کے خیال میں ahoy اس مقصد کے لیے زیادہ بہتر لفظ ہے۔الیگزینڈر گراہم بیل تو پوری زندگی اسی لفظ کو فون پر استعمال کرتے رہے۔تھام