سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 598 روپے ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ تین ون میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1846 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔