مہربان مہمان نے خاتون ویٹر کو 800 ڈالر ٹپ دیدی

مہربان مہمان نے خاتون ویٹر کو 800 ڈالر ٹپ دیدی

امریکہ میں ایک سخی گاہک نے صرف 48 ڈالربل پر خاتون ویٹر کو 810 ڈالر کی ٹپ دیدی جو پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ ٹپ جینیفر ورنانسیو کو دی گئی ہے جو امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر میں واقع بگ چیز دکان میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح سے وہ بہت پریشان تھیں کہ ان کے دن کا اختتام ایک ایسے جوڑے کی مہربانی پر ہوا جن کے کھانے کا بل صرف 48 ڈالر بنا تھا جس پر انہیں 810 ڈالر ٹپ دی گئی ہے۔جینیفر ایک تین سالہ بچے اور 16 سالہ بیٹی کی ماں ہیں جو اس روز بچے کی دیکھ بھال کرنے والی کسی خاتون کے نہ ملنے پر بھی بہت پریشان تھیں۔ اس دوران انہیں ریستوران کے معاملات بھی دیکھنا تھے اور وہ سخت اضطراب سے گزررہی تھیں۔جینیفر نے بتایا کہ ٹپ دینے والے دونوں میاں بیوی بہت مہربان اور اچھے تھے جنہوں نے اس کے پریشان کن دن کو ایک یادگار روز میں بدل دیا ۔ اس خوشی میں وہ ان دونوں کا نام بھی پوچھنا بھول گئیں لیکن جب انہوں نے 810 ڈالر کی ٹپ دیکھی تو انہیں اس پر یقین نہ آیا اور وہ اپنے مینیجر کے پاس بھی گئی تھیں۔حقیقت بن گئی اور وہ اسے پاکر بہت خوش ہیں۔