اگر سلیکٹر ہوتا تو عمران ملک بھارتی ٹیم میں شامل ہوتے، کیون پیٹرسن

اگر سلیکٹر ہوتا تو عمران ملک بھارتی ٹیم میں شامل ہوتے، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ اگر وہ بھارت کے سلیکٹر ہوتے تو عمران ملک ٹیم میں شامل ہوتے۔انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک کی تیز رفتاری کے مداح ہوگئے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی سلیکٹرز جلد عمران ملک کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کریں۔مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عمران ملک اس آئی پی ایل میں مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔میچ میں انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکی تھی۔ اس گیند کی رفتار 157 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے عمران ملک کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو عمران ملک کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں ضرور شامل کرتے۔انگلینڈ کے بلے بازوں کو یقیناًعمران ملک کی گیندیں کھیلنا مشکل ہو گا۔ اس وقت آئی پی ایل میں بہت سے ہندوستانی نوجوان تیز گیند باز ہیں۔ غیر ملکی بولرز میں صرف لوکی فرگوسن اور الزاری جوزف ہی ان کی رفتار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔کے پی نے کارتک تیاگی اور محسن خان دونوں کی تیز رفتار بالنگ کی بھی تعریف کی لیکن ایک بولر جو سب سے زیادہ پرجوش ہے وہ عمران ملک ہے۔عمران ملک نے دہلی کے خلاف 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ یہ واقعی حیرت انگیز رفتار ہے۔عمران ملک اس سیزن میں سن رائزرز کی جانب سے اب تک 10 میچوں میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔