گوجرانوالہ۔حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا کے قریب دو مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12افراد جان بحق جبکہ 8مسافر ذخمی ہو گئے

گوجرانوالہ۔حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا کے قریب دو مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12افراد جان بحق جبکہ 8مسافر ذخمی ہو گئے

حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا کے قریب دو مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12افراد جان بحق جبکہ 8مسافر ذخمی ہو گئے.ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک نعش اور 8ذخمیوں کو حافظ آباد ہسپتال منتقل کیا جبکہ 11نعشوں کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جا رہا ہے. ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں منور بی بی ۔عاصمہ ،فوزیہ،حلیمہ ،خالدہ،آسیہ، چارماہ کی بچی ھرین ،الیاس، گلزار،اسلم ،عرفان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے اورحادثہ میں جان بحق ہونے والے تمام افراد گوجرانوالہ کے رہائشی تھے. جبکہ 9افراد کاتعلق گوجرانوالہ کے علاقہ رحمن پورہ گرجاکھ سے تھا.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو مسافر ویگنیں جو سرگودھا سے گوجرانوالہ آ رہیں تھیںان کے مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکر انے کے باعث پیش آیا.