گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے؟

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے؟

گرم دن کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلی بنیادی چیز انسان کا پہناوا ہے، آ پ کا پہناواجتنا آرام دہ ہوگا، آپ گرمی کو اتنی ہی آسانی سے مات دے پائیں گے۔موسم گرما اپنے پہناوے میں درج ذیل چند ضروری باتوں کا خیال لازمی رکھیے ماہرین کے مطابق گہرے رنگ کے کپڑوں میں زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے، جبکہ اس کے برعکس ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے رنگ کے کپڑوں میں پسینہ جلدی خشک ہوجاتا ہے اور انسان خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہے۔موسم گرما میں آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سن گلاسز کا استعمال کیا جاتاہے۔موسم گرما میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے کیپ کا استعمال کیجئے۔ یہ کیپ آپ کے چہرے کو سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے، جوکہ بعد میں مسام کھل جانے یا جھریوں کی صورت نقصان دہ اثرات نمایاں کرتی ہیں۔چلچلاتی دھوپ میں سورج کی شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لیے ڈرماٹولوجسٹ ابتدائی عمر سے ہی سن اسکرین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ سن اسکرین خصوصی طور پر سورج کی تیز اور جلادینے والی تپش سے چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔