گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت کی جانب سے گوجرانوالہ کے قریب کوٹ لدھا میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر وجنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حادثےکے زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کی جائے۔دوسری جانب شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور واضح پالیسی بنانی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین حادثہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ – حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں آج صبح ایک خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر وین سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔زخمیوں سمیت ایک شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 نعشوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے۔