عمران عباس کی سُریلی آواز میں گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عمران عباس کی سُریلی آواز میں گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس نے اپنی سُریلی آواز سے دبئی کی فضاؤں میں رس گھول دیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی میٹھی آواز میں گنگناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔گائیکی کا شوق رکھنے والے عمران عباس اس بار اپنے مداحوں کے لیے کچھ نیا لائے ہیں اداکار نے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے سال 2015 میں ریلیز کیے جانے والے گانے ‘اوسوہنیے’ کا انتخاب کیا۔

اس ویڈیو کو عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا، تاہم اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران اس میں دبئی کی ایک سڑک پر بیٹھے نظر آرہے ہیں اور وہ وہیں اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کو محضوص کر رہے ہیں۔عمران عباس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔ عمران عباس گائیکی کا شوق رکھتے ہیں اور وہ اکثر اس قسم کی کئی ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔