شہناز گِل کو بھی ’پسوڑی‘ کا رنگ چڑھ گیا

شہناز گِل کو بھی ’پسوڑی‘ کا رنگ چڑھ گیا

بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کو بھی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب انجوائےکیا جا رہا ہے۔بھارتی متعدد فلم و ٹی وی اداکاراؤں کے بعد اب خبروں میں چھائی رہنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل نے بھی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔

اس ویڈیو میں شہناز گِل سُرخ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اس گانے پر ان کی جانب سے اداکاری بھی خوب کی گئی ہےدوسری جانب اداکارہ شہناز گِل بہت جَلد سلمان خان عرف سلو بھائی کے مدِ مقابل فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی۔