عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

بالی وُڈ کی معروف اسٹار عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ہمراہ پیراگلائیڈنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وپن ڈرنے کی اداکاری کر رہے ہیں اور اپنی پرانی وائرل ہونے والی ویڈیو کے الفاظ دہرا رہے ہیں کہ بھائی لینڈ کرا دو جبکہ عالیہ ایک دم مطمئین انداز میں وپن کے پیچھے موجود ہیں۔ھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ وپن کی ویڈیو ایک اشتہار کیلئے بنائی گئی ہے۔ جس میں وہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ کام کر رہے ہیں، جبکہ وپن کمار کی جانب سے اشتہار کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔اشتہار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ پریشان وپن کمار کو چاکلیٹ پیش کرتی ہیں اور وہ چِلانا بند کر دیتے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ پر کیپشن میں وپن کمار نے لکھا کہ کون کہتا ہے میم وائرل نہیں ہو سکتی، کس نے کہا تھا کہ میم کی زندگی ایک یا دو ماہ ہوتی ہے، میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شوٹ کر رہا ہوں۔

وپن کمار ایک ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے جس کے بعد اب وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اشتہار میں اداکاری کرنے کا موقع حاصل کر کے بےحد خوش ہیں۔