پاکستانی میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی گلوکارہ شائے گِل ’پسوڑی‘ کے بعد اپنا نیا گانا معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے ہمراہ گا رہی ہیں۔گلوکارہ شائے گِل اور عاطف اسلم کے آنے والے نئے گانے ’منزل‘ کے کچھ مختصر کلپس اور ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
#AtifAslamBig collaboration on the way 🔥@itsaadee & #ShaeGill are collaborating for a new song called #Manzil, specially made for COVID-19 by @usembislamabad 💕
Song will be releasing on 14th of May at 6:00 pm ♥️#AtifAslam #Aadee #Aadeez #COVID19 pic.twitter.com/1pkrLx3Kjn pic.twitter.com/aOcBsZxOlT
— M. faheem 🇵🇰🇵🇰 (@Faheem099758631) May 12, 2022
شائے گِل اور عاطف اسلم کا ایک ساتھ گانا گانے پر دونوں کے مداح بے حد خوش اور گانے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Teaser Of Upcoming Song #Maanzil by #AtifAslam & #ShaeGill 🔥❤️
Full Song Coming Very Soon…✌🏻 pic.twitter.com/yD8I28KJBl
— Zohaib Hussain 🇵🇰 (@Zohaib__Atif) May 11, 2022
شائے گِل اور عاطف اسلم کا گانا ’منزل‘ 14 مئی، بروز ہفتہ شام 6 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔