وزیر اعلیٰ کی KE کو لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کی KE کو لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، لوڈشیڈنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔وانائی بحران پر نوید قمر سے اجلاس منعقد کرنے کیلئے کہوں گا۔عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جبکہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے، عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ اس وقت گرمی بہت ہے اس پر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، گرمی میں لوگ کام نہیں کرسکتے، اس صورتحال میں مزدوروں اور عام لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔