کترینہ کیف جلد ماں بننے والی ہیں؟ اداکارہ کی جانب سے بیان سامنے آگیا

کترینہ کیف جلد ماں بننے والی ہیں؟ اداکارہ کی جانب سے بیان سامنے آگیا

کترینہ کیف کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے یا نہیں؟ اداکارہ کے ترجمان نے وضاحت دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہےکترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں اچانک خفیہ طریقے سے شادی کی تھی جس کا بعد میں دنیا بھر میں خوب چرچہ ہوا تاہم ماہ اپریل میں خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت اداکارہ اور ان کے شوہر کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔