برینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

برینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے گیری کرسٹن کی جگہ برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ فی الحال آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ منسلک، میک کولم اس ماہ کے آخر میں اپنے ہی ملک نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اسائنمنٹ کے لیے انگلش ٹیم میں شامل ہوں گے ۔نگلینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم کی جرات مندانہ تقرری مجھے بے چین کرتی ہے، اگر انگلش کرکٹ نے گیری کرسٹن جیسے کسی کو دوسری بار نظر انداز کیا ہے تو مجھے یہ ناقابل یقین حد تک عجیب لگتا ہے۔وہ تجربہ کار ہیں اور اس کردار کے لیے موزوں ہیں، ایشز میں انگلینڈ کی تباہ کن کارکردگی کے بعد ذمے داری کسی زیادہ تجربہ کار کو سونپی جانی چاہیے تھی۔برینڈن میک کولم ایک بڑا نام ہے لیکن ان کی تقرری سے خطرہ بھی ہے۔برینڈن میک کولم کو ہم سب کے لیے بڑے پیمانے پر بہتری دیکھنے کے لیے بہت کچھ نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر یہ تیزی سے نہیں ہوا تو پھر ان کی تقرری کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔