رحمان بابا ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ریل حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کوٹری سے آتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس کی 5 بوگیاں ڈی ریل ہوئی ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کا انجن بھی اتر گیا، ابھی تک مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، بولاری کے مقام پر گرمی کے باعث ریلوے لائن پھیل جانے کے باعث ٹرین پٹری سے اتری۔