وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 8 مارچ کو شکست تسلیم کرلی تھی جب ہم عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عمران خان کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار سے ہٹ کر یہ ٹوئٹ ایک بہت بڑا اعتراف ہے بلاول صاحب کی کامیابی کا کہ جب انھوں نے کہا تھا کہ سیلیکٹڈ کا راج اُسی دن ختم ہوجائے گا جس دن ہمارا عوامی مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔
اعدادو شمارسے ہٹ کر یہ ٹوئیٹ ایک بہت بڑا اعتراف ہے بلاول صاحب کی کامیابی کا کہ جب انھوں نے کہا تھاکہ سیلیکٹڈ کا راج اُسی دن ختم ہوجاۓ گاجس دن ہمارا عوامی مارچ اسلام آباد پہنچے گا ۔اس سے واضح ہے کہ خان نے 8 مارچ کو شکست تسلیم کرلی تھی جب ہم عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچے https://t.co/r0rRO1QiDY
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) May 13, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اس سے واضح ہے کہ خان نے 8 مارچ کو شکست تسلیم کر لی تھی جب ہم عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈالر 193 روپے کا ہوگیا ہے، 8 مارچ کو ڈالر 170 روپے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے، جنوری 2020 کے مقابلے میں افراط زر 13 اعشاریہ 4 فیصد ہوچکی، موجودہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔
Rupee at all time low Rs193/$ (from Rs178/ on 8March); Interest rates at 15% highest since 1998; stock market down 3,000 pts or 6.4%; stock market lost Rs604 billion capitalisation; Inflation 13.4% highest since Jan 2020. Reflects lowest ever confidence in Imported government.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ پالیسی کا انتظار کر رہی ہے جس میں امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی۔
Rupee at all time low Rs193/$ (from Rs178/ on 8March); Interest rates at 15% highest since 1998; stock market down 3,000 pts or 6.4%; stock market lost Rs604 billion capitalisation; Inflation 13.4% highest since Jan 2020. Reflects lowest ever confidence in Imported government.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022