یو اے ای کے صدر کا ملک کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یو اے ای کے صدر کا ملک کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے، ان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہوگیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جب کہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔