شیخ خلیفہ پاکستان کے دوست اور ایک وژنری لیڈر تھے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویرالیاس نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ پاکستان کے دوست اور ایک وژنری لیڈر تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ جدید متحدہ عرب امارات کے بانیوں میں سے ہیں، حکمران خاندان نے متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ شیخ خلیفہ پاکستان کے دوست اور ایک وژنری لیڈر تھے، شیخ خلیفہ کے دور حکومت میں دنیا کی سب سے بلند و بالا عمارت برج الخلیفہ سمیت میٹرو ٹرین جیسے منصوبے مکمل ہوئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان 2004 میں صدر بنے، انہوں نے مشکل وقت میں عرب امارات کی معیشت کو سنبھالا، ان کی نگرانی میں یورپ کی طرز پر گلف ممالک کے لئے میٹرو ٹرین منصوبے سمیت دنیا کی سب سے بڑی عمارت دبئی کریک ٹاور پر کام ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو 2020 کا اہتمام بھی انہوں نے حال ہی میں کیا۔