یہ کس معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

بالی وُڈ انڈسٹری میں 2012 سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی مشہور اداکارہ سنی لیون کے شوہر نے اہلیہ کی بچپن کی تصویر پوسٹ کر دی۔بالی وُڈ میں بولڈ کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی ہے، یہ تصویر اداکارہ کے شوہر کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے شوہر اداکار ڈینیئل ویبر نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

ڈینیئل ویبر نے اپنی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے کوئی الفاظ نہیں جن سے تمہاری شخصیت کو سمویا جاسکے، تم ایک ’آئیکن‘ بن چکی ہو اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنی لیون ہر اعتبار سے بہترین انسان ہے، دعا ہے تمہارے تمام خواب پورے ہوں، سالگرہ مبارک۔یاد رہے کہ حال ہی میں سنی لیون نے ممبئی میں اپنا گھر خریدا ہے جس پر انہوں نے جذبات سے بھرا پیغام بھی جاری کیا تھا کہ انہوں نے کیسے 2012 میں بھارت آکر اپنے بالی وُڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور شہرت پائی۔