ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 1370 روپے 41 پیسے کا ہوگیاہے۔حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ آلو 2 روپے 46 پیسے پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے میں انڈے 7 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔دال مسور 10 روپے 80 پیسے، دال چنا 3 روپے 80 پیسے، دال ماش 5 روپے 59 پیسے، دال مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔