سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 998 روپے ہوگئی ہے۔